جنیوا // دنیا بھر میں عالمی وبا وائرس (کووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس سے دنیا بھر میں اب تک216127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 3084563افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 10.12 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 58348 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔یورپ میں سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 27359 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 201505 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین کووڈ -19 کی وبا سے سب سے زائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 210773 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 23822 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82858 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 اموات ہوئی ہیں ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے ۔ اس درمیان کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی بدتر ہیں۔ فرانس میں اب تک 165911 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 23660 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، وہیں جرمنی میں کورونا وائرس سے 156337 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5913 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 161145 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 21678 افراد اس وباسے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ وہیں ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 114653 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 2992 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 92584 افراداس سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 5877 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی کووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ روس میں اب تک کورونا کے 93558 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 867 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔کورونا سے بیلجیم میں 7331، ہالینڈ میں 4566، برازیل میں 5017، کینیڈا میں 2766، سویڈن میں 2355، سوئٹزرلینڈ میں 1677، میکسیکو میں 1569 آئر لینڈ میں 1102 اور پرتگال میں 948 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ۔یواین آئی