سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں میں مزید 77 مسافروں سمیت مزید 176افراد کی کووِڈ- 19 رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 23ہزار 61تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مزید 2افراد وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4395ہو گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 55ہزار 668ٹیسٹ کئے گئے جن میں 77مسافروں سمیت 176افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 176افراد میں 96جموں جبکہ 80کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 80افراد میں 3بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 77افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 80متاثرین میں سرینگر میں 21،بارہمولہ میں 7، بڈگام میں 10، پلوامہ میں 4،کپوارہ میں 1،اننت ناگ میں 15،بانڈی پورہ میں 10، گاندربل میں 10،کولگام میں 2جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 662تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران کشمیر میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2239بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران 96افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںجن میں 74بیرون ریاستوں اور ممالک سے جموں پہنچے جبکہ دیگر 22افراد مقامی سطح پر رابطے میںا ٓنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 96متاثرین میں جموں میں 5، ادھمپور میں 4،راجوری میں 3،ڈوڈہ میں 5، کٹھوعہ میں 4، سانبہ میں 1،کشتواڑ میں 2، پونچھ میں 1،رام بن میں 0، جبکہ ریاسی میں بیرون ریاستوں اور ممالک سے آنے والے 73افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 399ہوگئی ہے۔ جمعرات کو جموں صوبے میں مزید 2افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک جی ایم سی جموں جبکہ دوسر نارائن اسپتال میں فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی تعداد 2156تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں 41ہزارسے زائدنئے معاملات
یواین آئی
نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووِڈ- 19 کے 41ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹو کیسز میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے ۔بدھ کو ملک میں 44 لاکھ 19 ہزار 627 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 52 کروڑ 36 لاکھ 71 ہزار 019 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41195 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کااعدادوشمار بڑھ کرتین کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 706 ہو گیا ہے ۔ اس دوران 39 ہزار 69 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 12 لاکھ 60 ہزار 050 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 1636 کم ہو کر تین لاکھ 87 ہزار 987 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 490 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 29 ہزار 669 ہوگئی ہے ۔ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.21 فیصد ہو گئی ہے ، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے ۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1547 کم ہو کر 68018 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 6944 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6166620 ہوگئی ہے ، جبکہ 163 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کااعدادوشمار بڑھ کر134364 ہوگیا ہے ۔