سرینگر//جموں وکشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کے977کیس سامنے آگئے جو گذشتہ کم و بیش دو ماہ کے عرصہ کے دوران یومیہ کیسوں کی سب سے کم ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران یوٹی میں16کورونا مریضوں کی موت بھی واقع ہوگئی۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ نئے ظاہر ہونے والے کیسوں میں 689کا تعلق وادی کشمیر جبکہ288کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔