سرینگر//جموں کشمیر میں سنیچر کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ مزید3677کیس سامنے آئے۔ان میں1949وادی کشمیر جبکہ جموں میں1728کیس ظاہر ہوگئے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہاں63افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ ان میں37جموں میں جبکہ26وادی کشمیر میںہوئی اموات شامل ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ضلع سرینگر میں404،بارہمولہ میں129،بڈگام میں262،پلوامہ میں390،کپوارہ میں110،اننت ناگ میں188،بانڈی پورہ میں147،گاندر بل میں80،کولگام میں160 اورشوپیان ضلع میں79کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں آج621،ادھمپور میں163،راجوری میں250،ڈوڈہ میں46،کٹھوعہ میں173،سانبہ میں145،کشتواڑ میں34،پونچھ میں102،رام بن میں108اور ریاسی ضلع میں122کیس سامنے آگئے۔