کورونا وائرس کی نئی شکل ’مُو‘

سرینگر// عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کووڈ کی نئی ہیت ’’مو‘‘ ویکسین کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے اور ویکسین کے باوجود بھی یہ متاثر ین پر اثر انداز ہوسکتا ہے ۔عالمی ادارہ صحت کا مزید کہناہے کہ کووڈ 19 کی ایک نئی جینیاتی شکل (ہیت) پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ صحت نے منگل کو اپنے ہفتہ وار بلیٹن میں کہا کہ ’مو‘ جس کی سائنسی شناخت B.1.621 سے کی گئی ہے، جنوبی امریکہ اور یورپ میں سامنے آیاہے۔ کووڈ وائرس کی یہ ہیت پہلی بار جنوری میں کولمبیا میں ظاہر ہوئی تھی۔'مو(Mu)' وائرس کی پانچویں ایسی ہیت ہے جسے ڈبلیو ایچ او نے خصوصی توجہ کے حامل کے طور پر نامزد کیا ہے جبکہ دیگر چار اقسام میں الفا اور الفا سے زیادہ تیزی سے پھیلنے کی خصوصیت رکھنے والا ڈیلٹا وائرس شاملہے۔الفا ہیت اس وقت 193 ملکوں میں موجود ہے اور ڈیلٹا وائرس ابتک 170ممالک تک پھیل چکا ہے۔