Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
بین الاقوامی

کورونا میں پھر تیزی آنے والی ہے:ڈبلیو ایچ او کی تنبیہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 15, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
لندن//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ یورپ میں اکتوبر اور نومبر میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ  دوا ساز کمپنی والنیوا سے کورونا ویکسین کی 19 کروڑ خوراکیں خریدے گا جن کی مالیت ایک ارب 30 کروڑ یورو بنتی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کورونا کی وجہ سے اموات میں اضافے کے اس خدشے کا اظہار یورپ میں ڈبلیو ایچ او کی برانچ کے سربراہ ہانس کلوج نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’اس میں تیزی آنے والی ہے۔ اکتوبر اور نومبر میں زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔‘ہانس کلوج کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ایسا موقع ہے کہ یورپی ممالک ایسی بری خبر نہیں سننا چاہتے اور میں یہ بات سمجھتا ہوں۔‘ڈبلیو ایچ او یورپ میں شامل 55 رکن ممالک کے حکام پیر اور منگل کو آن لائن اجلاس کر رہے ہیں جس میں وہ کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے اور اگلے پانچ برس کی حکمت عملی پر غور کریں گے۔تاہم ہانس کلوج نے ان ممالک کو خبردار کیا ہے جو سمجھتے ہیں کورونا ویکسین کے آنے سے وبا ختم ہو جائے گی۔ ’میں یہ ہر وقت سنتا ہوں کہ ویکسین سے کورونا وائرس ختم ہو جائے گا۔ ایسا بالکل نہیں ہوگا۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ابھی اس بات کا علم نہیں ہے کہ آبادی میں موجود تمام گروپوں کو ویکسین سے فائدہ ہوگا۔ ہمیں کچھ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اس سے کچھ لوگوں کو فائدہ اور بعض کو نہیں ہوگا۔‘یورپ میں ڈبلیو ایچ او کی برانچ کے سربراہ نے کہا کہ ’اگر ہمیں مختلف ویکسینز منگوانی پڑیں تو انہیں یہاں  پہنچانے میں بھی مشکل ہوگی۔‘گذشتہ چند ہفتوں میں یورپ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے خصوصاً فرانس اور سپین میں کیسز بڑھے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق جمعے کو ڈبلیو ایچ او کے 55 یورپی ممبر ممالک میں 51 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو اپریل میں وبا کی انتہا سے زیادہ ہیں۔ جبکہ اموات کی تعداد جون کے آغاز سے یومیہ 400 سے 500 یومیہ رہی ہے۔دوسری جانب برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ  دوا ساز کمپنی والنیوا سے کورونا ویکسین کی 19 کروڑ خوراکیں خریدے گا جن کی مالیت ایک ارب 30 کروڑ یورو بنتی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجسنی اے ایف پی کے مطابق جولائی میں کہا گیا تھا کہ برطانوی حکومت نے والنیوا کی چھ کروڑ خوراکوں کی بکنگ کروائی ہے۔کمپنی نے کہا ہے کہ وہ دسمبر میں ویکسین کے ٹرائلز کا آغاز کرے گی اور اگر اس میں کامیابی ہوئی تو ویکسین 2021 کے وسط کے بعد مہیا ہو سکے گی۔برطانیہ کو 2021 میں مہیا کی جانے والی چھ کروڑ ویکسینز کی قمیت 470 ملین یورو ہوگی۔اس کے بعد برطانیہ 2022 میں چار کروڑ اور 2023 سے 2025 تک مزید تین سے نو کروڑ ویکسینز خریدے گا جس کی قیمت 900 ملین یورو ہوگی۔والنیوا کمپنی کے سی ای او تھامس لینجیل باک نے کہا ہے کہ ’ہمیں فخر ہے برطانوی حکومت نے ہمیں منتخب کیا ہے اور ہم اس کے ساتھ مل کر وبا سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔‘والنیوا کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے اس کی سکاٹ لینڈ میں واقع فیکٹری کی توسیع میں سرمایہ کاری کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔برطانیہ کے بزنس سیکرٹری الوک شرما نے کہا ہے کہ ’اس نئے معاہدے سے ہمیں ملک میں لاکھوں افراد کو ویکسین مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوپاک جنگ بندی | کرناہ میں معمولات بحال | لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
کشمیر
گولے ناکارہ بنانے تک واپس نہ جائیں | سرحدی آبادی کو پولیس کا مشورہ
کشمیر
کپوارہ سڑک حادثات | شہری لقمہ اجل،7افراد زخمی
کشمیر
گولہ باری میں زخمی بی ایس ایف اہلکار دم توڑبیٹھا
جموں

Related

بین الاقوامیصفحہ اول

لاکھوں مر سکتے تھے: ٹرمپ | پاک بھارت دشمنی کے خاتمے کی تعریف ،کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

May 12, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ

May 11, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

سیز فائر کے باوجود سری نگر دھماکوں سے لرز اٹھا، متعدد علاقوں میں بلیک آؤٹ

May 10, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند پاک ڈی جی ایم اوز نے شام 5 بجے سے فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کر لیا: سیکریٹری خارجہ وکرم مِسری

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?