سرینگر//جموں کشمیر سرکار نے جمعرات شام دیر گئے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بارہویں جماعت تک کے سبھی سکول30اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔
سرکار نے جموں کشمیر میں قائم سبھی پرائیوٹ ٹیوشن سینٹر بھی30اپریل تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے۔
ذرائع نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے کیس پھیلنے کے سبب لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں بارہویں جماعت تک کے سکول پہلے ہی بند تھے تاہم پرائیویٹ ٹیوشن مراکز میں معمول کے مطابق درس و تدریس کا کام جاری تھا۔