انڈین ویلز//ہندوستانی اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار چیک جمہوریہ کی باربورا سٹراکووا کو یہاں انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز کے کوارٹر فائنل مقابلے میں اپنی سابق جوڑی دار سوئزرلینڈ کی مارٹینا ھنگس اور تائیوان کی ینگ جان چان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس ہار کے ساتھ ہی ثانیہ-باربورا کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا۔ میچ میں چان اور ھنگس کی جوڑی نے ثانیہ اور باربورا کو آسانی سے لگاتار سیٹوں میں چھ ۔چار ، چھ ۔چار سے شکست دے دی۔ثانیہ-باربرا کی جوڑی نے اٹلی کی سارا ایرانی اور پولینڈ کی ایلیسیا روسولسکا کی جوڑی کو چھ۔دو، چھ۔تین سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔(یواین آئی)