کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے گنی ون گنڈ میں بدھ کوسڑک کے ایک حادثے میں لیہہ کی رہنے والی دو خواتین زخمی ہوگئیں ۔
کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گنی ون گنڈ میں ایک کار اور ایک ٹرک کے درمیان شدید ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میںدو خواتین زخمی ہوگئیں۔
زخمی خواتین کی شناخت نیسا خاتون اورسیما خاتون ساکنان لیہہ کے طورہوئی ہے جنہیں علاج و معالجہ کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ بعد ازاں انہیںاعلیٰ علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ۔
سٹیشن ہاوس آفیسر( ایس ایچ او) پولیس سٹیشن گنڈ میر عبدالرشید نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو زخمی عورتوں کو علاج کے لئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔