کنگن//کنگن میں ایک ٹیمپو ٹراولر میں جمعہ کو اچانک آگ نمودار ہونے کی وجہ سے وہاں کھلبلی مچ گئی۔ کشمیر عظمیٰ کو معلوم ہوا ہے کہ وسطی ضلع گاندربل کے کنگن میں ایک ٹیمپو ٹراولر کی ایک سیٹ ٹوٹ گئی تھی جسکو ٹھیک کرنے کیلئے ڈرائیور نے گاڑی کوویلڈنگ ورک شاپ پر لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ جب گاڑی میں سیٹ کی ویلڈنگ کی جارہی تھی تو اس میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر سروسز اہلکاروں اور لوگوں نے آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک گاڑی کو کافی نقصان پہنچا تھا۔