کنگن//وسطی ضلع گاندر بل کے کنگن میں پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق کنگن میں پولیس نے ایس ڈی پی او سید یاسر قادری کی نگرانی میں لامن بابا نگری وانگت میں جنگل سے کاٹی گئی غیرقانونی عمارتی لکڑی کی بھاری مقدار ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتارکرلیا۔
ایس ڈی پی اویاسر قادری نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے لامن بابا نگری میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔