کنگن// کنگن کے کئی علاقوںمیں عمارتی لکڑی عدم دستیابی کے نتیجے میںلوگ مشکلات سے دوچار ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارتی لکڑی حاصل کرنے کے لئے لوگوں نے ایک سال قبل لوازمات پُرکرلئے ہیں تاہم سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن لوگوں کو مقررہ وقت پر عمارتی لکڑی فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔کنگن اورکجپارہ کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے کئی بار محکمہ کے افسران سے کہا کہ انہیں عمارتی لکڑی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں لیکن اس کے باوجود بھی ابھی تک عمارتی لکڑی فراہم نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں لوگ مشکلات سے دو چار ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈی ایف او ایس ایف سی گاندربل الطاف احمد نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں عمارتی لکڑی دستیاب ہوگی اور لوگوں میں تقسیم کی جائے گی ۔