محمد بشارت
کوٹرنکہ //راجوری ضلع کے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں رابطہ سڑکیں عام لوگوں کیلئے درد سر بنی ہوئی ہیں تاہم تعمیر اتی ایجنسیاں کئی دہائیوں سے شروع کر دہ پروجیکٹوں کو مکمل کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں ۔کوٹرنکہ سب ڈویژن کے کنڈی تا جواہر نووے ودیالہ جانے والی رابطہ سڑک کی تعمیر کا عمل 1990میں شروع کیا گیا تھا لیکن گزشتہ 32برسوں سے اس پروجیکٹ معیاری و قابل آمد ورفت نہیں بن سکا ۔مکینوں نے تعمیر اتی ایجنسی و مقامی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کھڈوں میں تبدیل ہوئی ہے لیکن شکایت درج کروانے کے باوجود اس سلسلہ میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔محمد بشیر چوہدری ،محمد کلیم چوہدری و دیگرا ن نے محکمہ تعمیر ات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ادارے تک پہنچنے کیلئے کوئی متبادل سڑک بھی موجود نہیں ہے ۔انہو ں نے متعلقہ ملازمین و آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تعمیر اتی عمل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ رابطہ سڑک کو جلدازجلد معیاری بنایا جائے ۔