سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
یہ معرکہ آرائی ضلع کے کنڈی کلنترہ علاقے میں شروع ہوگئی۔
ایس ایس پی بارہمولہ عبد القیوم نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ معرکہ آرائی اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔
اس علاقے میں گذشتہ شام سے تلاشی آپریشن جاری تھا جس کو آج صبح رات بھر کی معطلی کے بعد سر نو شروع کیا گیا ۔