عشرت حسین بٹ
منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ کنڈا عظم آباد کا 63کے وی ٹرانسفرمر گزشتہ دو دنوں سے خراب ہے جس کی وجہ سے اس علاقہ کے لوگ گزشتہ دو دنوں سے بجلی سے محروم ہیں اور گرمی نے بھی اس علاقہ کی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کنڈاں علاقہ سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ نامی شخص نے بتایا کہ دو دن قبل ان کے علاقے کا ٹرانسفرمر خراب ہو گیا ہے اور اس علاقہ کی عوام بجلی سے محروم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادھر گزشتہ ایک ہفتہ سے گرمی بھی کافی پڑ رہی ہے جس میں عوام کے لیے بجلی کا ہونا لامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو بعد دوپہر علاقہ کے لاین مین اور لوگوں نے مل لر ٹرانسفرمر کو سڑک کے کنارے رکھ دیا ہے تاکہ محکمہ بجلی کے ملازمین ٹرانسفرمر کی مرمت کر کے ان کے علاقہ میں دوبارہ ٹرانسفرمر نصب کریں اس علاقہ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے گزارش کی ہے کہ یا تو بہت جلد اسی ٹرانسفرمر کو مرمت کر کے علاقہ میں لگا جائے یا پھر ان کے علاقہ کے لئے نیا ٹرانسفرمر بھیجا جائےتاکہ شدید گرمی میں ان کی بجلی کا مسئلہ حل ہو اور عوام کو بہتر بجلی میسر ہو سکے۔