حسین محتشم
پونچھ //سیکورٹی فورسز کی جانب سےضلع پونچھ میں جمعہ کو سٹی فارسٹ اور اس کے ملحقہ جنگلی علاقوں میں سرچ آپریشن چلایاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی رات کو پونچھ ضلع کی تحصیل مینڈھر کے گرسائی ٹاپ علاقے میںڈنہ شاہستار کے مقام پر کچھ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کو گرسائی کے جنگلی علاقے میں دیکھا جس کے بعد انہوں نے چیلنج کیا اور اس دوران مختصر فائرنگ ہوئی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورس کی جانب سے راجوری اور پونچھ میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن چلایا گیاتاہم ملی ٹینٹ بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ جس کے بعد لگاتار ضلع کے پونچھ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔اس دوران حفاظتی عملوں کی جانب سے پونچھ کے کنویاں میں واقع سٹی فارسٹ اور اس کے ارد گرد کے جنگلات میں حفاظتی عملوں کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔