مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//ریرم کنزر میں سمارٹ میٹر نصب کرنے آئی ٹیم کو عوامی احتجاج کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔ریرم کنزر میں اسوقت لوگ گھروں سے باہر آکر سرینگر گلمرگ شاہراہ پر زود دار احتجاج کرنے لگے، جب گائوں کے بجلی صارفین کو سمارٹ میٹر لگانے کے لیے ایک ٹیم گائوں میں نمودار ہوئی، جوںہی ٹیم نے میٹر لگانے شروع کئے، تو پوری آبادی باہر اُمڈ آکر احتجاج کرنے لگی۔ احتجاجی لوگوں نے سرینگر گلمرگ شاہراہ پر دھرنا دیکر گاڑیوں کی آواجاہی بھی روک دی۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ ابھی سب ڈوثرن کے ٹائون میں کسی جگہ سمارٹ میٹر نہیں لگائے گئے، تو ہم میٹر کیسے لگانے دیں گے۔بعد میں تحصیلدار کنزر اور ایس ایچ او کنزر نے موقعہ پر آکر احتجاجی لوگوں کو یقین دلایا کہ فی الحال گائوں میں کسی بھی صارف کو سمارٹ میٹر نہیں لگایا جاے گا۔