اوڑی//اوڑی میںشاہدرہ کمل کوٹ سے جبڑی نامی گائوں تک 7 کلومیٹر رابطہ سڑک ایک ماہ سے مسلسل بند ہے جس کے نتیجے میں اس سڑک کے ملحقہ دیہات میں رہائش پذیر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق ایک ماہ قبل بارشوں کے دوران جگہ جگہ پسیاں گر آنے کی وجہ سے اس سڑک کو گاڑیوں کی آمدو رفت کیلئے بند کیا گیا تھا اور اب تک پی ایم جی ایس وائی نے اس سڑک کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بحال نہیں کیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق عام شہریوں کے ساتھ ساتھ طالب علموںکو سکولوں تک پہنچنے کیلئے کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے اور بیماروں کو ہسپتال لیجانے میں بھی طرح طرح کی دشواریاں در پیش ہیں۔انہوں نے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔