عظمیٰ نیوزسروس
جموں // دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ نے گاندھی نگر کے ٹیچر بھون میں پنچایت ڈیولپمنٹ اِنڈیکس پر یوٹی سطح کی ایک روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔ورکشاپ کا مقصد متعلقہ محکموں کے فیلڈ ورکروں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کے فرنٹ لائن ورکروں کی استعداد کار میں اِضافہ اور تربیت کو بڑھانا ہے۔ اِس موقعہ پرکمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور مہمانِ خصوصی تھیں۔ورکشاپ کے دوران سیکرٹری آر ڈی ڈی طارق احمد زرگر، ڈائریکٹر پنچایتی راج محمد ممتاز علی، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیرشبیر حسین بٹ، ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن چرندیپ سنگھ، سی ای او آئی ڈبلیو ایم پی بھارت بھوشن، ایڈیشنل سیکرٹریز آر ڈی ڈی وسیم راجا، سنجے بٹ کے علاوہ اے ڈی ڈی سیز، اے سی ڈیز، اے سی پیز، آر ڈی ڈی اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اورملازمین بھی موجود تھے۔کنسلٹنٹ مرکزی وزارتِ پنچایتی راج ڈاکٹر توقیر خان نے 2024-25ء کے لئے پنچایت ترقیاتی منصوبہ کی تیاری اور پی پی پی موڈ کے ذریعہ پی ڈی آئی کے دیگر تصورات کے بارے میں جانکاری دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر این آئی سی ایم او پی آر بیجندر کمار سمن نے پی ڈی آئی پورٹل کے مظاہرے پر ایک جائزہ پیش کیا۔ایم او پی آر اور ٹیکنیکل ٹیم نے پی ڈی آئی پورٹل اور اِی جی ایس پورٹل کے ہینڈ ہولڈنگ کے بارے میں ایک گروپ مشق کا بھی اِنعقاد کیا ۔ اِس کے علاوہ شرکأ اور شراکت داروں کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے ایک سوال جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔کمشنر سیکرٹری نے اَپنے خطاب میں دیہی علاقوں میںایس ڈی جیزکو حاصل کرنے میں پی ڈی آئی کی اہمیت کے علاوہ پی ڈی آئی کے ذریعے شواہد پر مبنی منصوبہ بندی میں متعلقہ محکموں کے کردار کے بارے میں اہم نوٹ دیا۔اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی آئی میں 9 شعبوں میں پھیلے ہوئے 577 انڈیکیٹرز کا ڈیٹا شامل ہے جسے ہر پنچایت کو ماہانہ بنیاد وںپر پُرکرنا ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 4,291 پنچایتیں ہیں ،اِس لئے یہ ایک ضخیم اور سخت مشق ہے اور اسے ماہانہ بنیادوں پر مناسب جانچ پڑتال اور کراس چیک کے بعد انجام دیا جانا چاہیے۔مندیپ کور نے کہا کہ تکنیکی سیشن دیرپا اہداف کے حصول کے لئے پنچایتوں کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ ایم او پی آر اس طرح کی ورکشاپوں کے اِنعقاد اوریوٹی اور ریاستی سطح کے اَفسران سے فیڈ بیک رپورٹ طلب کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ PDI کی پوری مشق کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔طارق زرگر نے ورکشاپ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی اور معززین اور شرکأ کو مومنٹوز پیش کئے۔جوائنٹ ڈائریکٹر منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ سنیل پنڈت نے اسپریشنل پنچایت ڈیولپمنٹ پروگرام کا تعارف پیش کیا۔