کمشنر سیکرٹری فارسٹ نے حقوق جنگلات قانون کے نفاذ کا جائزہ لیا

 جموں//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے درج فہرست قبائل اور دیگر روائتی جنگلات کے باشندوں ( حقوق کی پہچان ) ایکٹ کے نفاذ میں پیشرفت اور مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے متعلقہ اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ قبائلی فلاح و بہبود کے متعدد اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی اور سب ڈویژنل کمیٹیوں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا ۔ قبائلی امور کے محکمہ کے سیکرٹری ڈاکٹر شاہد چودھری ، پی سی سی ایف جے اینڈ کے ڈاکٹر موہت گیرا نے میٹنگ میں شرکت کی اور قبائلی بہبود اور کمیونٹی سینٹرک کنزرویشن کے مقصد سے کئی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈپٹی کمشنرز ، ایڈیشنل؛ ڈی سیز ، ڈی ایف اوز ، اسسٹنٹ کمشنر پنچائت ، ضلع اور سب ڈویژنل سطح کی کمیٹیوں کے اراکین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ سنجیو ورما نے مختلف حقوعق کی فراہمی کیلئے فاریسٹ رائیٹس ایکٹ کے تحت کمیونٹی کلیمز اور انفرادی دعووں سے متعلق کیسوں کی وصولی اور نمٹانے میں ضلع وار پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ڈی سیز اور ڈی ایف اوز سے کہا کہ وہ مقدمات کو مقررہ وقت میں جلد نمٹائیں اور افسران سے کہا کہ وہ ایکٹ کے نفاذ سے قبائلی برادریوں کو فائدہ پہنچانے والے اقدامات اور پیشرفت کی مناسب دستاویز کریں ۔ انہوں نے ڈی ایف اوز اور ریونیو افسران کو بروقت تصدیق کیلئے متاثر کیا تا کہ انفرادی اور کمیونٹی کے حقوق کیلئے جمع کرائے گئے مقدمات کو بروقت نمٹایا جا سکے ۔ سیکرٹری قبائلی امور نے ڈپٹی کمشنروں اور ڈی ایف اوز کے ساتھ ساتھ ڈی ایل سی اور ایس ایل ڈی سی سے کہا کہ وہ ویب سائٹ پر منظور شدہ اور مسترد شدہ درخواستوں کی رئیل ٹائم اپ ڈیٹ کریں ، ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ ایف آر اے پورٹل کو مین تریننگ کیلئے اسٹاف کی نامزدگی ، ضلع وار ورکشاپ کی سہولت فراہم کریں ۔