ہندوارہ//ہندوارہ کے مضافاتی گائو ں حیدر مالی ماور میں ایک وقت صف ماتم بچھ گئی جب اپنے ماں باپ کا واحد لخت جگر چہارم جماعت کا طالب علم اپنے ایک رشتہ دار کے صحن میں ایک گہرے سر میں ڈوب کر غرقآب ہوا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ10سالہ شرافت علی خان جو جماعت چہارم کا طالب علم تھا اپنے رشتہ دار کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہا ں پر ایک گہرے سر میں جا گرا ۔مقامی لوگو ں نے اگرچہ شرافت کو اس سر سے نکال کر پرائمری ہلتھ سنٹر قلم آ باد پہنچایا تاہم وہا ں پر ڈاکٹر وں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ حیدر مالی ماورمیں کہرام مچ گیا ۔