عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نومبر کا مہینہ مہنگائی کے جھٹکے سے شروع ہوا ہے۔ پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان کمرشل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 102 روپے سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر دستیاب تازہ جانکاری میںکہاگیاہے کہ دہلی میں اب19 کلو کا سلنڈر 1833 روپے میں دستیاب ہوگا۔ پہلے یہ1731 روپے میں دستیاب تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ دہلی میں کمرشل سلنڈر102 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔