عظمیٰ نیوز سروس
جموں//اَکھنور سے ناریانہ جانے والی ایک میٹاڈور (منی بس) کل کھور سب ڈویژن کے کلیتھ میں ایک اَلمناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ڈِسٹرکٹ مجسٹریٹ سچن کمار واشیا نے اعلان کیا کہ متوفی کے لواحقین کو مالی اِمداد فراہم کی جائے گی۔ اُنہوں نے اِس بات کی بھی تصدیق کی کہ منی بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔زخمی مسافر ایس ڈی ایچ اَکھنور میں زیر علاج ہیں جہاں اُنہیں مناسب طبی خدمات فراہم کی جارہی ہے۔