عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//غلام حسن کلو( ایڈیٹر مرر آف کشمیر)،ڈاکٹر فاروق احمد کلو اور فیاض احمد کلو( ایڈیٹر گریٹر کشمیر) کی ہمشیرہ اوراور میر اعجاز احمد( ایڈیٹر کشمیرکینوس) کی والدہ نسیمہ اختر زوجہ میر غلام قادر 8اگست بروز جمعہ شام 7:45بجے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ان کی نماز جنازہ آج یعنی 9 اگست کوصبح 11 بجے جامع مسجد حیدر پورہ سرینگرمیں ادا کی جائے گی۔مرحومہ کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقات سے وابستہ افراد نے کلو اور میر خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران ادارہ کشمیر عظمیٰ میں ایک تعزیتی اجلا س منعقد ہوا جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔گریٹر کشمیر کے عملہ ادارت نے بھی مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کرتےہوئے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دریں اثنا جموں کشمیر سول سوسائٹی فورم کے چیئرمین اور پنشنرز یونائیٹڈ فرنٹ کے صدر قیوم وانی نے فیاض احمد کلو، غلام حسن کلو اور فاروق احمد کلو کی ہمشیرہ اور ایڈیٹر کشمیر کینوس میر اعجاز احمد کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وانی نے مرحومہ کی روح کے لیے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے افراد خاص طور پر فیاض احمد کلو، غلام حسن کلو، فاروق احمد کلو اور میر اعجاز کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔جے کے سی ایس ایف اور جے کے پی یو ایف کے تمام رہنماؤں نے اس مشکل وقت میں کلو خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے جنت الفردوس کی دعا کی۔