کنگن//کلن گنڈ کنگن میں ایک آتشزدگی واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔ کلن گنڈ میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا جب محمد شفیع حجام ولد غلام احمد حجام ساکن کلن کے دو منزلہ رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناََ فاناََ پورے رہائشی مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ اگر چہ مقامی لوگوں اور فائر سروسز نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوگیا ۔ آگ کی اس واردات میں گھریلو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا اس واردات میں محمد مقبول حجام کے کچن کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔