سری نگر/عظمیٰ نیوز سروس/سری نگر کی کلسٹر یونیورسٹی نے کل صبح نشاط سے بطخ پارک تک فورشور روڈ کے ساتھ ایک روڈ ریس کا انعقاد کیا۔ ریس کو کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کے وائس چانسلر نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔روڈ ریس میں CUS اور اس سے ملحقہ / حلقہ دار کالجوں دونوں کے طلبا ، فیکلٹی، اور عملے کے اراکین کا متاثر کن ٹرن آؤٹ دیکھا گیا۔رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 150 سے زائد طلباء (لڑکوں اور لڑکیوں) نے سرگرمی سے حصہ لیا اور پوری دوڑ میں اپنی طاقت اور برداشت کا مظاہرہ کیا اور ایتھلیٹزم، دوستی اور صحت مند مقابلے کے جشن میں اپنی موجودگی کا اظہار کیا۔امر سنگھ کالج کے حازم نبی نے انٹر کالج روڈ ریس (مرد) 2024 جیتا جب کہ ایس پی کالج کے بلال الطاف اور امر سنگھ کالج کے بلال احمد نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کے زمرے میں اے اے ایم کالج کی ثنا نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔