بلال فرقانی
سرینگر//سرکار نے کلسٹر یونیورسٹی سرینگر میں سبکدوش ملازمین کو اپنا کام جاری رکھنے کے معاملے کو لیکر محکمہ شہری ترقی ومکانات کے پرنسپل سیکریٹری کو تحقیقاتی افسر نامزد کیا ہے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق کلسٹریونیورسٹی میں سبکدوش ہوئے افسران کو اپنی ملازمتیں جاری رکھنے اور با اختیار اتھارٹی کی طرف سے اجازت کے بغیر حکم ناموں کو جاری کرنے کیلئے تحقیقات کی جائیگی۔نیز پرنسپل سیکریٹری دھیرج گپتا کو ذمہ داری کا تعین کرنے کی بھی ہدات دی گئی ہے۔ پرنسپل سیکریٹری نے حکم نامہ میں کہا ہے کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سپیشل سیکریٹری اس کیس میں پرئزاڈنگ افسر ہونگے۔تحقیقاتی افسر کو ایک ماہ کے اندر اس سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔۔