نئی دہلی// بھارت نے جمعہ کو پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کلبھوشن یادو کے چارج شیٹ اور عدالت کے فیصلے کی کاپی کے علاوہ بھارت کے قونصلر کو کلبھوشن تک رسائی دے۔ پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر گوتم ببمبے والے نے کلبھوشن یادو کے کیس کے سلسلے میں پاکستانی سیکریٹری خارجہ تحمینہ جنجوجہ سے ملاقات کی ہے ۔گوتم بمببلے نے کہا کہ میں نے پاکستانی سیکریٹری خارجہ سے کلبھوشن کے خلاف دائر کی گئی چارج شیٹ کی کاپی کے علاوہ عدالت کے فیصلے کی ایک کاپی فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تیرہ مرتبہ کلبھوشن یادو تک رسائی کی درخواست کو مسترد کیا ہے اور میں آج ایک مرتبہ پھر سے سیکریٹری خارجہ سے کلبھوشن یادو تک رسائی دلانے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ کل پاکستانی فوج کے اعلیٰ آفیسران نے اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ وہ کلبھوشن یادو کو دی گئی موت کی سزا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کلبھوشن یادو کی سزائی موت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لیا۔اس سے قبل بھارت نے اس بات کو لیکر پاکستان کی نقطہ چینی کی تھی کہ اس نے کلبھوشن یادو کے خلاف دائر کئے گئے کیسوں کو لوگوں کے سامنے نہیں رکھا۔