حسین محتشم
پونچھ//دس روز قبل پونچھ کے کلائی میں ہوئے سڑک حادثہ میں دریا برد ہو کر لاپتہ ہونے والے ایک بچے اور ایک خاتون کا تا حال کوئی پتہ نہ چل سکا ہے۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے جموں سے ڈپٹی کمانڈنٹ اتم سنگھ 39 ڈی آر ایف کوڈ بروال کی قیادت میں ایک ٹیم کو بلایا گیا جنہوں نے مقامی ایس ڈی آر ایف اور پولیس کے ساتھ مل کر لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی۔ ڈپٹی کمانڈنٹ اتم سنگھ 39 ڈی آر ایف نے کہا کہ انھیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے اطلاع کی گئی تھی کہ دو افراد سڑک حادثہ کے بعد لاپتہ ہیں ان کی تلاش کرنی ہے تو وہ یہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران انہوں نے مقامی ایس ڈی آر ایف ، ڈی آر ایف کے رضا کاروں اور پولیس اہلکاروں کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو دریا کے دونوں اطراف سے تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی وہ کامیابی حاصل کریں گے۔ بتا دیں کے کلائی سڑک حادثہ میں مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں سات افراد کو بچا لیا گیاتھا تاہم چار افراد لاپتہ ہوحئے تھے جن میں سے ایک شخص اور ایک خاتون کی لاشیں دریا سے برامد ہوئی تھی جبکہ ایک خاتوں اور بچی کی تلاش تا حا جاری ہے۔ضلع انتظامیہ اور پولیس فورس کی انتھک محنت کو عوام کی طرف سے بڑے پیمانے پر سراہا جارہا ہے، جنہوں نے ان کی بے لوث خدمات کے لئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وکاس کنڈل کی قیادت میں ضلع انتظامیہ کی بھی اس بحران کے جامع انتظام کے لیے ستائش کی گئی ہے۔ ان کی مربوط کوششیں امدادی کارروائیوں کی کارکردگی کو یقینی بنانے اور متاثرہ کمیونٹیز کو مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔پونچھ کے عوام نے اس حادثے میں جابحق ہونے والوں کے نقصان پر غمزدہ ہے، اور ضلع کے لوگ مرنے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔عوام نے بھی ریسکیو ٹیموں کے دلیرانہ اقدامات پر بھرپور تشکر کا اظہار کیا ہے۔