عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر / //پیر پنچال کے آ ر پار ہوئی بھاری برفباری کے بعد کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے جو امتحان منگل کو لئے جانے والے ان کو ملتوی کر دیا گیا جبکہ آج یعنی 21فروری کو بھی جو امتحان منعقد ہونے والے تھے ان کو بھی تا حکم ثانی ملتوی کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملتوی شدہ امتحانی پرچے کیلئے نئے تاریخوںکو اعلان بعد میںکیا جائے گا ۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے، تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی کے تمام کورسز کے امتحانات جو20اور 21فروری کو لئے جانے والے تھے کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے ۔امتحانات کے کنٹرولر نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخیں الگ سے جاری کی جائیں گا ۔