سرینگر //ویجی لنس آرگنائزیشن نے کشمیر یونیورسٹی میں میڈیکل آفیسر کی تعیناتی میں ہوئی مبینہ بے ضابطگی پر تحقیقات شروع کی ہے ۔ویجی لنس نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور کشمیر یونیوسٹی کے دیگر افراد نے سکرینگ آفیسر( میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ایس ایم ایس ایچ ) کی مدد سے غیر مستحق امیدوار ڈاکٹر سریا جان کو غیر قانونی طریقے اور عہدے کا غلط استعمال کرکے میڈیکل آفیسر کی پوسٹ پر تعینات کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر یونیوسٹی نے مڈیکل آفیسر کی اسامی کیلئے 11دسمبر 2014میں نوٹیفیکیشن مشتہر کی تھی۔ ویجی لنس کہ مذکورہ اسامی کیلئے مشتہر کی گئی نوٹیفکیشن میں واضح کئے گئے قوائد و ضوائبط کے تحت مذکورہ ڈاکٹر میڈیکل آفسر کے عہدے کے لائق نہیں تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر افسران کے علاوہ سکرینگ آفیسر نے مذکورہ اُمیدوار کو فائدہ پہنچا کر سیکشن 5(1)(d)PC Act Samvat 2006اور قانون کے سیکشن 120بی آر پی سی اور زیر دفعہ 5(2) کے تحت سزا کے مستحق ہیں۔ویجی لنس آرگنائزیشن نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 04/2018P/S VOK درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔