عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور جیمز اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) کشمیر کے زیورات کے شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ اقدام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ جی جے ای پی سی کے علاقائی دفتر کی طرف سے دہلی میں حال ہی میں منعقد کی گئی ایک اہم میٹنگ نے صنعت کے اہم لیڈروں کو اکٹھا کیا، جن میں انیل سنکھوال ممبر اورجی جے کے ڈائریکٹر اورکے سی سی آئی کے صدر جاوید احمد ٹینگا نے تعاون کے مواقع کو تلاش کرنے اور مضبوط کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔اس شراکت داری کا مقصد جامع سپورٹ میکانزم کے ذریعے کشمیر سے زیورات کی برآمدات بشمول خصوصی تربیت، بہتر مارکیٹ تک رسائی، اور صنعت کی نمائش میں اضافہکو فروغ دینا ہے ۔ اس تعاون کے ایک حصے کے طور پر،کے سی سی آئی نے آئندہ انڈیا انٹرنیشنل جیولری شوپریمیئر 2024 میں شرکت کا عہد کیا ہے۔اسکے علاوہ کے سی سی آئی نے صنعت کو مزید فروغ دینے کے لیے سری نگر میں آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔