ناگپور// آرایس ایس چیف موہن بھاگوت نے کشمیرکی صورتحال پرقابوپانے کیلئے ’طاقت وحکمت‘کوناگزیرمانتے ہوئے کہاہے کہ علیحدگی پسندوں کوبزورطاقت فوج کے ذریعے کچلنے کی پالیسی صحیح ہے۔ انہوں نے کشمیرکوبھارت کاجزوِ الاینفک قراردیتے ہوئے اسبات پرزوردیاکہ کشمیرمیں جاری صورتحال کوصرف ایک پرابلم یامشکل کے طوردیکھاجاناچاہئے ۔موہن بھاگوت کاکہناتھاکہ کوششوں ،قربانیوں اورلگن سے فوج نے کشمیرمیں طاقت یااپنی شکتی کوبرقراررکھاہے ۔انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکی صورتحال کوکسی اور نظریا زاویے سے نہیں بلکہ ایک مشکل یاپرابلم کی نظرسے دیکھا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ جوقوتیں جموں وکشمیراورلداخ کے لوگوں کوتقسیم کرنے میں سرگرم ہیں ،اُن قوتوں کوکچلنے کیلئے طاقت اورحکمت کی ضرورت ہے ۔آرایس ایس چیف نے طاقت کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث افراداورگروپوں کوفوج کی طاقت سے کچلاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی علیحدگی پسندوں کوبزورطاقت فوج کے ذریعے ہی کچلاجاسکتاہے ،اوراس سلسلے میں فوج وہاں اپنارول بخوبی انجام دے رہی ہے ۔موہن بھاگوت کاکہناتھاکہ کوششوں ،قربانیوں اورلگن سے فوج نے کشمیرمیں طاقت یااپنی شکتی کوبرقراررکھاہے ۔انہوں نے علیحدگی پسندوں کومصیبت سازقراردیتے ہوئے سخت لہجے میں کہاکہ ایسے لوگ صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتے ہیں ،اسلئے اُن کوکچلنے کیلئے طاقت کااستعمال جاری رہناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اس مشکل سے نکلنے کیلئے بھارت کوطاقت کیساتھ ساتھ حکمت سے بھی کام لیناچاہئے ۔آرایس ایس کے قائم کردہ گروپ جموں وکشمیراسٹڈی سینٹرکے زیراہتمام تقریب کے دوران راشٹریہ سیوک سنگ کے چیف کامزیدکہناتھاکہ کشمیر میں درپیش مشکل کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ’اکھنڈبھارت ‘یعنی بھارت ایک ہے کیساتھ ساتھ اپنے اتحادکوبھی فراموش کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ الگ زبان ہونے کی بنیادپرکہتے ہیں کہ ہم بھارت کیساتھ نہیں جبکہ بہت سے لوگ الگ الگ زبانیں ہونے کی بنیادپرکہتے ہیں کہ ہم ایک نہیں ۔لیکن موہن بھاگوت کے بقول زبانوں کی بنیادپرہم الگ الگ نہیں بلکہ ایک ہیں کیونکہ ہم سب کے خون کانمونہ اوررنگ ایک ہے۔آرایس ایس چیف نے اکھنڈبھارت کاخلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت جموں وکشمیر،لداخ ،گلگت ،پاکستان ،سیاچن سے ایک طرف اورچھندون دریامیانمارسے کابل تک ہے جبکہ اس ملک کی سرحدیں تبت اورسری لنکاتک بھی پھیلی ہیں ۔موہن بھاگوت کامزیدکہناتھاکہ اکھنڈبھارت کامطلب ہے کہ ہماراملک غیرمنقسم ہے اورکوئی اسکوتقسیم نہیں کرسکتا۔