کپوارہ//پیپلز کا نفرنس چیئر مین سجاد غنی لون نے کشمیر کی تباہی کی ذمہ دار نیشنل کانفرنس کو ٹھہرایا اورکہا کہ سارے مسئلہ کی جڑ اندرا عبداللہ ایکارڈ ہے ۔انہو ں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کسی کیخلاف فتویٰ جاری نہیں کر سکتی ۔سجاد غنی لون نے اتوار کو کپوارہ ضلع کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کہا کہ نیشنل کانفرنس نے دلی کے ساتھ ایکارڈ کر کے کشمیر کے قدرتی وسائل کا سودا کیا ۔انہو ں نے عمر عبداللہ کو’ پپو‘ اور محبوبہ مفتی کو مفتی اعظم کا نام دیتے ہوئے کیا کہ انہو ں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھائی کہنے پر ان کے خلاف فتویٰ صادر کیا ۔سجاد نے کہا کہ ان سے کشمیر کے لوگ خبر دار ہوگئے ہیں اور پپو اور باپ کشمیر میں اپنی ہی حکمرانی کرنا چاہتے ہیں لیکن اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے اور نوجوان نسل تبدیلی چاہتے ہیں ۔انہو ں نے کہ عبد اللہ فیملی ہی کشمیر میں مار دھاڑ اور قتل و غارت کی ذمہ دار ہے جنہو ں نے 1975میں اندرا عبد اللہ ایکارڈ کر کے کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو زک پہنچایا اور اب دوسرو ں پر انگلی اٹھاتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ مولانا عمر عبد اللہ اور مفتی اعظم محبوبہ مفتی ان کے خلاف کیا فتویٰ صادر کر سکتی ہیں وہ پہلے اپنے گریباں میں جھانک لیں ۔سجاد نے کہا کہ شیخ محمد عبد اللہ ریاست کے آخری وزیر اعظم تھے اور وہ ہی پہلے وزیر اعلیٰ بھی بنے اور انہو ں نے ہی وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ کی کرسی سنبھالی، اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انہو ں نے کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو زک پہنچایا ۔سجاد لون نے کہا کہ پیپلز کا نفرنس ریاست میں تبدیلی چاہتی ہے تاکہ لوگو ں کو خاندانی راج سے چھٹکارا مل سکے ۔انہو ں نے کہا کہ پیپلز کانفرنس کی عوام دوست پالسیو ں کے نتیجے میں ہی آج بڑے بڑے سیاسی لیڈران اس پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں کیونکہ پیپلز کانفرنس ریاست کے تینو ں خطو ں میں ترقی کی ضامن ہے ۔ سجاد غنی لون نے اتوار کو آئینی طور پر باطل بحث کو دوبارہ سے چھیڑنے پر جیٹلی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 35A اعتماد کا آرٹیکل ہے اور اس کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کی سوچ بھی جموں و کشمیر اور ہندوستان کے تعلقات کو تبدیل کر کے رکھ دے گی۔