عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن کے چیف الیکشن کمشنر خورشید احمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی نئی نوٹیفکیشن کا اجراء عمل میں لاکر تجارتی نمائندہ انجمن کے انتخابات شفاف طریقے سے مکمل کریں گے ۔سابقہ نوٹفکیشن کے بعد یکایک سبھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی رد کئے جانے کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ رد کئے گئے امیدواروں کے لازمی دستاویزات کی خامیاں اور نقائص کے علاوہ چند آئینی امور میں ان کی نااہلیت سبھی کے کاغذات رد کئے جانے کا باعث بن گیا ۔ٹی ای این کے ساتھ ایک تفصیلی گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہاکہ کے ٹی ایم ایف کے انتخابات آئینی طور چند برس قبل ہی طے تھے لیکن 2019کے واقعات اور اسکے بعد کووڈ 19کی دو تیز لہریں اس کام میں حائل رہیں جبکہ اسکے بعد 2022میں فیڈریشن قیادت نے آئینی طور انتخابات کا اعلان کیا اور انہیں چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا ۔انہوں نے کہاکہ چونکہ ان کے پاس ووٹر فہرستوں کی تیاری پہلے سے نہیں تھی اس لئے انہوں نے اپنی الیکشن ٹیم کے ساتھ مل کر ووٹر فہرست تیار کی اور بغیر کسی آئینی قسم کے ایک منظم ووٹر لسٹ مرتب کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن نوٹفکیشن بھی جاری کی گئی اور امیدواروں کو مختلف عہدوں کیلئے فارم بھی تقسم کئے گئے لیکن جن امیدواروں نے اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے ان کی چھان پھٹک کے بعد ان سب کو رد کیا گیا کیونکہ ان سبھی نامزدگی فارم کو قواعد وضوابط کی رو سے قابل قبول تسلیم نہیں کیا گیا اس لئے انہیں رد کیا گیا ۔