سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 280نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ شام سے ظاہر ہوئے کورونا کیسوں میں149کا تعلق وادی کشمیر جبکہ131کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔
اس طرح یو ٹی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد317761تک پہنچ گئی۔
حکام نے مزید کہا کہ اسی عرصہ کے دوران جموں کشمیر میں4کورونا مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔