سرینگر/محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ کل یعنی 15فروری سے جموں کشمیر کے اندر موسم میں خوشگوار تبدیلی ہونا متوقع ہے۔
اپنے ایک بیان میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر بارش اور کئی پر برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج موسم ابر آلود رہنے والا ہے اور کہیں کہیں بارش اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔
سونم نے مزید کہا کہ 14اور15فروری کی درمیانی شب کے دوران درمیانہ درجے کی بارش ہوسکتی ہے تاہم کل یعنی 15فروری بعد دوپہر سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔