سری نگر// وادی کشمیر میں موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہونے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 3 مئی تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہوسکتا ہے۔