سرینگر//ڈاکٹرز ایسوسی اشن کشمیر نے محلہ کلنک قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ محلہ کلنکوں سے لوگوں کو گھر کے باہر ہی طبی سہولیات فراہم ہونگی۔اپنے ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ محلہ کلنکوں سے طبی سہولیات مستحق عوام تک پہنچے گی اور اےسے علاقوں تک پہنچیں گی جہاں طبی سہولیات دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محلہ کلنکوں لوگوں کو ابتدائی سطح پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ بڑے اسپتالوں میں مریضوں کے رش کو بھی کم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محلہ کلنکوں میں طبیمعائنہ، تشخیصی ٹیسٹ اور آس پاس رہنے والے لوگوں کو ادویات فراہم کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ طب کا نقشہ ہی بدل سکتا ہے کیونکہ مریضوں کے اسپتال آنے کے بجائے طبی عملے انہیں گھر پر ہی سہولیات فراہم کرنے گا جبکہ اس سے بزرگ شہریوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گھر کا ماحول مریضوں کو ٹھیک کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور ابتدائی طبی سہولیات کی وجہ سے مریض بڑے اسپتالوں کی طرف رخ کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ ایسے 90فیصد مریض جو بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ، کا علاج و معالجہ گھر میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محلہ کلنکوں سے نہ صرف بیماریوں کو دور کرنے اور بیماری کا وزن کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ یہ طبی نظام دلی میں پہلے سے ہی دستیاب ہے۔ لینسٹ مڈیکل نامی جریدے نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ محلہ کلنکوں سے مریضوں کو کافی فائدہ ملا ہے اور اسکی خوبی کی وجہ سے دیگر ریاستیں بھی اس کو اپنا رہی ہیں۔