سری نگر// جموں و کشمیر اور لداخ میں ٹھٹھرتی سردی کا سلسلہ جاری ہے وہیں سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت اتوار کو مسلسل دوسری رات بھی منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکارنے کہا ہے کہ یہ موسم کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے اور سال کے اس وقت کے لیے یہ معمول سے منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔
21 دسمبر سے شروع ہونے والے سیزن کا 40 دن طویل سرد ترین حصہ، چلہ کلاں کے آغاز سے پہلے ہی درجہ حرارت کافی گر گیا ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں، چند مواقع ایسے ہیں جب پارہ منفی 6.0° تک گرا ہے۔
19 دسمبر 2020 کو پارہ منفی 6.6 سنٹی گریڈ تک گر گیا تھا جبکہ دسمبر کے مہینے میں سب سے کم درجہ حرارت 2019 میں مہینے کے 30 ویں دن 6.6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ دس سالوں میں، سب سے کم درجہ حرارت 25 دسمبر 2017 کو ریکارڈ کیا گیا تھا جب پارہ منفی 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ وہیں دسمبر میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت 13 تاریخ 1934 کو ریکارڈ کیا گیا تھا جب پارہ منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
دریں اثنا، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گلمرگ کے دنیا کے مشہور سیاحتی مقام میں پارہ منفی 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ماہر نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ گزشتہ رات منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو منفی 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں، جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت میں کم سے کم 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے مائنس 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔
لداخ کے لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات منفی 15.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ، کرگل میں کم سے کم منفی 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کرگل میں دراس، سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام، کم سے کم درجہ حرارت منفی 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔