سری نگر// وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی درج ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم9 اپریل سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔