مظفر آباد // حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے ایک اجتماع کے دوران شوپیان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی سرزمین کا چپہ چپہ مظلوم کشمیریوں کے خون سے سرخ ہوچکا ہے، کوئی قریہ، کوئی گاﺅں ایسا نہیں جہاں روز کسی نہ کسی نہتے معصوم کشمیری نوجوان کا خون نہ بہایا جا رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج یہ سب کچھ اپنے نیتاﺅں کو خوش کرنے کےلئے کر رہی ہے حالانکہ بھارت کشمیر میں اپنا اخلاقی جواز کھو چکا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت اپنی شکست کو چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا ہے ، اسی لئے روز کسی نہ کسی معصوم کشمیری نوجوان کو خون میں نہلاتے ہیں۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ بھارتی فوج غیور حریت پسند عوام کے حوصلوں کے سامنے انشاءاللہ ایک دن ضرور گھٹنے ٹیک دے گی اور کشمیری قوم آزادی کی فضاﺅں میں زندگی گزارے گی۔