لاہور//پاکستانی پنجاب کی اسمبلی نے سوموار کو متفقہ پر ایک قرار داد پاس کی ہے جس میں پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں تشدد کا مسئلہ جلد اقوام متحدہ میں اٹھائیں اور اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کرے۔ قرار داد پنجاب اسمبلی کے حزب اختلاف کے لیڈر میاں محمد راشد نے سوموار کو پیش کی۔ قرار داد میں حزب المجاہدین کمانڈر سبزار بٹ اور دیگر جنگجووں کے ہلاکت کی مذمت کی گئی ہے۔ قرار داد میں کیا گیا ہے کہ یہ اسمبلی تمام جانبحق جنگجووں کے لواحقین اور کشمیری عوام کے درد میں برابر کا شریک ہے۔‘‘قرار داد میں کیا گیا ہے ’’اسمبلی پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے جو وہ موجودہ ہلاکتوں کا مسئلہ جلداز جلد اقوام متحدہ میں اٹھائیں اور ان سے مداخل کی اپیل کی جائے تاکہ کشمیر میں خون خرابے کو روکا جاسکے۔