سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ سنیچر کوحالیہ برفباری کے بعد چوتھے روز بھی گاڑیوں کی نقل و حمل کیلئے بند ہے جس کے نتیجے میں اہل وادی کے مصائب و مشکلات لگاتار جاری ہیں۔
مذکورہ شاہراہ کوپانچ روز قبل یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھولا گیا تھا تاہم شاہراہ پر برفباری اور پسیاں گر آنے کے بعد اس کو پھر بند کیا گیا۔
حکام کے مطابق شاہراہ کو ڈگڈول،پنتھال، بیٹری چشمہ اور انوکھی فالز علاقوں میں صاف کیا جارہا ہے جہاں پسیاں گر آنے سے شاہراہ ناقابل آمد ورفت ہے۔
حکام نے کہا کہ شاہراہ پر کم و بیش ایسی 2500مال بردار گاڑیاں بھی درماندہ ہیں جن میں وادی کیلئے ضروری اشیا ہیں۔
شاہراہ پرگذشتہ دو ہفتوں کے زیادہ عرصہ سے ٹریفک کی آوا جاہی میںرکاوٹیں درپیش ہیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا حد تک اضافہ ہوا ہے۔