سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر رام بن میں ڈگڈول کے نزدیک جمعہ کی صبح ایک درماندہ ٹرک پہاڑ سے کھسکنے والے ایک پتھر کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں ٹرک کا ہیلپر جاں بحق ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ ٹرک کے مہلوک ہیلپر کی شناخت پولیس نے جنید احمد بٹ کے طور کی ہے۔
دریں اثناءحکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کا ارادہ کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے شاہراہ کے بارے میں جانکاری حاصل کریں ۔