سرینگر//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ ممتا بینر جی جو مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پروپگنڈا کررہی تھیںکو چاہئے کہ وہ آج کے کشمیر کو دیکھیں کس طرح پر وہاں ٹولپ کے لاکھوں پھول کھلئے ہیں اور سیلانیوں سے مودی جی نے وہاں جانے کی اپیل کی ہے جبکہ ممتا بنرجی کی غلط پالیسیوں سے کولکتہ کی آٹو موبائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔ مغربی بنگال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے جس طرح جموں کشمیر کے حالات سدھارے ہیں اسی طرح مغربی بنگال کو بھی بی جے پی ہی ٹھیک کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ ممتا بینر جی ہمیشہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو غلط ٹھہرارہی ہے تاہم انہیں آج دیکھنا چاہئے کہ کشمیر میں جو لاکھوں ٹولپ کھلنے ہیںجہاں پر لوگ کھل کر آج سیر و تفریح کرنے کیلئے جارہے ہیںجبکہ ہمارے پردھان منتری مودی جی نے بھی ملکی عوام سے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے ٹولپ کا نظارہ کرنے کیلئے کشمیر ضرورجائیں ۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح کشمیر کے حالات بی جے پی نے سدھارے ہیں اسی طرح بنگال کے حالات بھی ٹھیک کئے جائیں گے ۔
اب رفتہ رفتہ وادی میں فلموں کی شوٹنگ ہوگی | باغ گل لالہ دیکھ کربہت ہی اچھا لگا :مدھر بھنڈارکر
سرینگر//معروف ہدایت کار مدھر بھنڈارکر نے کہا کہ وادی میں رفتہ رفتہ فلموں کو فلمانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے،جس کے نتیجے میں یہاں کی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ معروف ہدایت کار مدھر بھنڈارکراس وقت وادی کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں جس دوران انہوں نے ایشیاء کے سب سے بڑے گل لالہ باغ سمیت دیگر کئی مقامات کا دورہ کیا ہے ۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر وادی کی موجوہ صورتحال پْرامن ہے اور فلمسازوں کو وادی آکر فلموں کی شوٹنگ کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بہت ہی خوبصورت جگہ ہے اور میری پسندیدہ جگہ ہے اور گذشتہ 15 برسوں سے میں یہاں لگاتار آرہا ہوں۔ ہدایت کار نے کہا کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کے پیش نظر عائد لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ نہیں آ سکے تھے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا اور دیکھ کر بہت ہی اچھا لگا۔انہوں نے کہا’’ مجھے لگتا ہے کشمیر کی سیاحت کو بڑھانے کے لیے مثبت قدم ہے۔‘‘ بالی وڈ کے مختلف معروف فلمسازوں نے وادی میں فلمیں بنانے کی طرف دلچسپی دکھائی ہے کشمیر میں فلم بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی میرے پاس کشمیر سے متعلق فلم بنانے کا کوئی موضوع نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا’’مستقل میں اگر کوئی ایسا موضوع یا کہانی ملتی ہے تو اس پر ضرور فلم بناؤں گا،آپ دیکھے 70 اور 80 کی دہائی میں ہر دوسری فلم کشمیر میں بنتی تھی،وہی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔‘‘انہوں نے کہا 'میری آنے والی فلم 'انڈیا لاک ڈاؤن' گذشتہ ایک برس کے دوران عوام کو پیش آئی مشکلات پر مبنی ہے۔ اس وقت فلم کی پوسٹ پروڈکشن چل رہی ہے اور رواں برس کے آخر تک ریلیز ہوگی۔واضح رہے کہ مدھر بھنڈارکر سماجی فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں ۔