سرینگر//کشمیربھارت کاحصہ نہیں بلکہ ایک الگ ملک ہے ۔یہ خلاصہ بہاراسٹیٹ بورڈنے ساتویں جماعت کے طلاب کیلئے مرتب کردہ ایک سوالنامے میں کیاہے ۔ ریاست میں مقامی بورڈآف اسکول ایجوکیشن کے زیراہتمام مختلف جماعتوں کے امتحانات5اکتوبرسے لئے جارہے ہیں ،جن میں ساتویں جماعت کے طالب علم بھی شامل ہیں ۔موقرانگریزی روزنامہ ٹائمزآف انڈیانے ایک نیوزرپورٹ میں یہ انکشاف کیاہے کہ ساتویں جماعت کے طلاب سے ایک سوالنامے میں یہ پوچھاگیاکہ چین ،نیپال ،انگلینڈ،کشمیراورانڈیاکے لوگوں کوکیاکہاجاتاہے ،مطلب انڈیاکے لوگوں کوانڈین یاہندوستانی ،چین کے لوگوں کوچینی اوراسی طرح سے کشمیرکے لوگوں کوکشمیری کہاجاتاہے ۔نیوزرپورٹ کیساتھ بطورثبوت ایک سوالنامے کی کاپی بھی رکھی گئی ہے ،جس میں متذکرہ بالاسوال صاف طورپرضبط تحریرمیں لایاگیاہے۔بتایاجاتاہے کہ سوالنامے میں پوچھے گئے متنازعہ سوال کامعاملہ ساتویں جماعت کے کچھ طلاب نے اساتذہ یاامتحانی عملہ کی نوٹس میں لایا۔