سرینگر// کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار کے والد کی فاتحہ خوانی پر مزاحمتی خیمے اور تجارتی تنظیموں کے علاوہ سیول سوسائٹی اور مین اسٹریم لیڈروں نے بھی شرکت کی جس کے دوران مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی۔ اتوارکی صبح کو انکے آبائی مقبرہ واقع ملہ ٹینگ میں فاتحہ خوانی کی گئی،جس دوران اُن کے گھر واقع بمنہ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی،لبریشن فرنٹ(ح) کے چیئرمین جاوید احمد میر،پیپلز لیگ کے مختار احمد وازہ،بشیر احمد طوطا اور محمد یاسین عطائی،پیپلز پولٹیکل پارٹی کے چیئرمین انجینئر ہلال احمد وار،بلال غنی لون کی سربراہی والی پیپلز کانفرنس کے ایک وفد نے پارٹی لیڈرغلام نبی نجار، تحریک کشمیر کے صدر جنرل موسیٰ،عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید، بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگا، ایڈوکیٹ شفقت حسین،کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری، ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی،مزاحمتی لیڈر شیخ ظہور، مختار احمد صوفی،جعفر کشمیری، حاجی قدوس،عبدالحمید الٰہی ،ڈی پی ایم کے محمد عمران و شکیل احمد بٹ ،کے ٹی ایم ایف چیئرمین بشیر احمد راتھر، نائب صدرفیاض احمدو محمد رجب کچھے،کنامک الائنس کے نائب چیئرمین اعجاز احمد شہدار،حاجی محمد یاسین خان کی سربراہی والی کے ٹی ایم ایف کے سینئر نائب صدر منظور احمد بٹ و جنرل سیکریٹری بشیر احمد کنگپوش، سماجی کارکن قوام الدین، مشتاق احمد پرے،اشفاق احمد خان، سجاد گل، ہلال احمد منڈو،ایجیک لیڈر عبدالقیوم بیگ،کنٹریکٹرس ایسو سی ایشن گاندربل وفد،علمائے احناف کے سربراہ مولانا اخضر حسین ،معروف مزاحمتی کارکن غازی جاوید باباکے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔اس دوران برہان وانی کے والد مظفر احمد وانی نے ترال اور پیپلز کانفرنس(ب) کے سربراہ بلال احمد لون نے دبئی سے فاروق احمد ڈار کے ساتھ ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے کشمیر اکنامکس الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار کے والد کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔تنظیم کے ایک وفد نے مرحوم کے گھر جاکرفاروق احمد ڈارسے تعزیت کی۔