عاصف بٹ
کشتواڑ // کوکرناگ کے گڈول علاقہ میں 7روز سے جاری تصادم آرائی کے پیش نظر ضلع کشتواڑ میں بھی سیکورٹی فورسزنے گشت بڑھادی اور صوبہ کشمیر سے لگنے والے علاقے میں تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے بتایا’’ گڈول انکائونٹر کے پیش نظر سنگھپورہ فامبر کے اوپری علاقہ جات میں گزشتہ کئی روز سے فوج، سی ارپی ایف اور ایس اوجی کی ٹیمیں موجود ہیں، اور علاقے میں تلاشی کارروائی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ علاقہ ایک سائیڈ سے گڈول کیساتھ ملتا ہے اس لئے کشتواڑ کی طرف سے اسے سیل کیا گیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو کشتواڑ کی طرف فرار ہونے کا موقعہ فراہم نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا ’’ہم کشمیر پولیس کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں‘‘۔واضح رہے کہ ضلع کے مڑاوہ، واڑون و دچھن جیسے اننت ناگ ضلع کے قریب ہیں، اس لئے ماضی میں بھی یہ علاقے ملی ٹینٹوں کیلئے آسانی سے قابل رسائی رہے۔