سرینگر//سالانہ کھیل سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے کشمیریونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن وسپورٹس نے لڑکیوں کی انٹر کالج روڈ ریس کااہتمام کیاجس میں وادی کی کالجوں کی طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔شالیمار گھاٹ سے شروع یہ دوڑ کشمیریونیورسٹی کے رومی دروازے پر اختتام کوپہنچی۔اس دوڑ کو مہمان خصوصی پروفیسررئیس احمد قادری ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر نے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ریس میں ڈگری کالج لہہ کی طالبات نے بھی شرکت کی اورپہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔ اختتامی تقریب پر پہلی دس پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کی عزت افزائی کی گئیں۔اس موقعہ پر ڈاکٹر رئیس احمد قادری نے ڈگری کالج لہہ کی طالبات کی کارکردگی کی ستائش کی۔